سرسی:23؍ جون (ایس اؤ نیوز)ساگرمالا منصوبے کے تحت سرسی سے کمٹہ تک تعمیر کئےجانےو الی سڑک پر پچھلے دو دنوں سے برس رہی بارش کی وجہ سے سواریوں کی آمدورفت میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔
بنڈل دیہات سےپہلے تعمیر کئےجارہے نئے چھوٹے برج کے قریب زمین دھنس جانے سے سواریوں کو آنے جانے میں دقت پیش آرہی تھی ۔ٹھیکدار نے عارضی طورپر جھلی وغیرہ ڈال کر کسی طرح درستی کئے جانے کے باوجود بدھ کی صبح سے دوبارہ نقل وحمل میں مشکلات پیش آنے لگی ہیں۔
تعلقہ کے کولگی بیس کے بعد والی سڑک کےلئے جمع کی گئی مٹی ، بارش کی وجہ سے پوری طرح بہہ کر تالاب کی شکل میں منتقل ہوگئی ہے۔ یہاں بھی سواریوں کوگزرنے کےلئے کافی پریشانی ہورہی ہے۔ رواں سال بارش کے موسم میں نئی سڑک کی تعمیر کےساتھ ساتھ سواریوں کی آمد ورفت کے لئے بھی سہولت پیدا کرتےہوئے کام کرنےکی ضرور ت ہونے کی بات عوام نے کہی ہے۔